سڈنى، 15 دسمبر (رائٹر) امريکہ نے آسٹريليا کے سڈنى شہر ميں ايک کيفےپر اسلامک اسٹيٹ (آئى ايس) کے انتہاپسندوں کے قبضہ کے بعد اپنے قونصل خانے کو خالى کروا ليا ہے۔
سرکارى ذرائع نے آج يہاں بتاياکہ انتہاپسندوں کے ذريعہ يہاں کے ايک مشہور کيفے
ميں کئى لوگوں کے يرغمال بنائے جانے کے بعد قونصل خانے کو خالى کرا ليا گيا ہے۔ قونصلخانےنے ايمرجنسى کا اعلان کرکے يہاں رہنے والے امريکىوں کو انتہائى چوکس رہنے کى ہدايت دى ہے۔ قونصل خانہ نے يہ بھى کہا ہےکہ شہرى اپنى سيکورٹى بڑھانے کے لئے ضرورى اقدامات کريں۔